ETV Bharat / city

کانگریس کی اعلی قیادت پائلٹ کو منانے میں مصروف

راجستھان میں حکمران کانگریس میں جاری سیاسی گھمسان کے درمیان کانگریس کی اعلی قیادت نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کو منانے میں مصروف ہے۔

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 1:15 PM IST

Top leadership of Congress busy in persuading Pilot
کانگریس کی اعلی قیادت پائلٹ کو منانے میں مصروف

کانگریس کے مشاہدین نے کل مسٹر پائلٹ کو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے تحریری طور پر دعوت دی تھی۔ یہ میٹنگ یہاں کے ایک ہوٹل میں طلب کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی مسٹر پائلٹ سے بات کرکے انہیں منانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن بتایا جارہا ہے کہ مسٹر پائلٹ بات چیت کے موڈ میں نہیں ہیں۔ یہ بھی کوشش کی جارہی ہے کہ مسٹر پائلٹ کو مرکزی تنظیم میں جگہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس کی میٹنگ پر بی جے پی کی نگاہ

مسٹر پائلٹ گروپ کے ایم ایل اے دہلی کے قریب مانیسر کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ مسٹر پائلٹ نے پہلے ان کی تعداد 30 بتائی تھی لیکن اب وہ 25 ایم ایل اے کا ذکر کررہے ہیں۔ دیپندر سنگھ شیخاوت نے بھی کوآرڈینیشن سے انکار کرتے ہوئے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا چیلینج کیا ہے۔
دوسری طرف کانگریس نے اپنے سبھی ایم ایل اے کو ایک ہوٹل میں ٹھہرایا ہوا ہے۔ کچھ دیر میں قانون ساز پارٹی کی ہوسکتی ہے۔
وزیر اعلی اشوک گہلوت نے گزشتہ روز قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے قبل میڈیا کے سامنے تعداد کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 ایم ایل اے کے حق میں ہونے کا دعوی کیا تھا۔ کانگریس کے لیڈر اب بھی امید کا دامن تھامے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.