ETV Bharat / city

سچن پائلٹ سمیت تین وزراء برطرف - رمیش مینا اور وشویندر سنگھ

راجستھان میں مسلسل جاری سیاسی بحران کے درمیان کانگریس نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے میں کانگریس نے راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ سمیت تین وزراء کو برطرف کر دیا ہے۔

Three ministers fired, including pilot
پائلٹ سمیت تین وزراء برطرف
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 2:09 PM IST

Updated : Jul 14, 2020, 2:21 PM IST

کانگریس نے ریاست کے نائب وزیراعلی اور ریاستی صدر سچن پائلٹ، رمیش مینا اور وشویندر سنگھ کو پارٹی اور حکومت کے تمام عہدوں (وزیر کے عہدے) سے برطرف کر دیا ہے۔ کانگریس نے پی سی سی کے نئے صدر کے طور پر گووند ڈوٹاسرا کو منتخب کیا ہے۔

منگل کو جیسے ہی کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کی میٹنگ شروع ہوئی اراکین اسمبلی نے سچن پائلٹ اور باغی اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کی تجویز پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

راجستھان کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی آج منعقدہ میٹنگ میں سچن پائلٹ سمیت ان کے تمام حامی اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کی تجویز پاس کی گئی۔ منگل کی جیسے ہی میٹنگ شروع ہوئی ارکان اسمبلی نے تجویز کو پاس کرنے کی اپیل کی جس کے بعد بھاری اکثریت سے باغی ارکان اسمبلی پر کارروائی پر مہر لگ گئی۔ اب باغی ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا نوٹس دیا جائے گا۔ یہ نوٹس تنظیم کے سی وینو گوپال بھیجیں گے۔

اس سے قبل فیئرماؤنٹ میں کانگریس ارکان اسمبلی کی میٹنگ شروع ہوئی ۔ میٹنگ میں سچن پائلٹ اور باغی ارکان اسمبلی کو شامل ہونے کے لیے اپیل کی گئی تھی لیکن میٹنگ میں وہ نہیں پہنچے۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور کئی اعلیٰ رہنا میٹنگ میں موجود تھے-

Last Updated : Jul 14, 2020, 2:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.