ETV Bharat / city

اعتکاف کسے کہتے ہیں؟

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجدوں میں قیام کرنے کو اعتکاف کہا جاتا ہے۔ اس دس دنوں کے قیام یعنی اعتکاف کا الگ ہی مقام ہے اور اس کی کافی فضیلت بھی ہے، اعتکاف میں لوگ مسجدوں میں قیام کرتے ہیں اور توبہ استغفار کرتے ہیں۔

رمضان کے اخیر عشرے میں مسجد میں رہنا اعتکاف کہلاتا ہے

author img

By

Published : May 15, 2020, 11:21 AM IST

اعتکاف یعنی مساجد میں دس روز تک ایک یا ایک سے زیادہ لوگوں کا بیٹھ کر خدا کی عبادت کرنا اور تمام ضروریات یعنی سحری و افطاری سمیت دیگر چیزیں مسجد میں ہی کرنا۔

رمضان کے اخیر عشرے میں مسجد میں رہنا اعتکاف کہلاتا ہے

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جماعت اسلامی ہند کے ریاستی سیکریٹری ڈاکٹر اقبال صدیقی نے اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کو بتا یا کہ اس مقدس ماہ رمضان میں احادیث کے مطابق اعتکاف جیسی عبادت کا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کسی بستی میں ایک بھی شخص اعتکاف نہیں کرتا ہے تو پوری بستی گناہگار ہوتی ہے اور اگر کوئی ایک بھی شخص اعتکاف کر لیتا ہے تو پوری بستی کی جانب سے اعتکاف ادا ہوجاتا ہے۔'

صدیقی کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں کورونا جیسی وبا کا قہر پورے عالم میں جا ری ہے۔ اس لیے ہمیں اس کورونا جیسی وبا سے محفوظ بھی رہنا ہے اور اعتکاف کا اہتمام بھی کرنا ہے۔

جو لوگ مساجد میں اعتکاف کر رہے ہیں وہ تمام لوگ سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں اور جو بھی ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہیں اس کا بھی خاص خیال رکھا جائے، ایڈوائزری پر عمل کرنے سے ہمارا اعتکاف بھی صحیح طور پر ادا ہو گا اور ہم اس وبا سے بھی محفوظ رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.