ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مرکز برسراقتدار مودی حکومت کی جانب سے بنائے گئے تین زرعی قوانین کے پیش نظر کسانوں کی جانب سے جاری احتجاجی مظاہرہ کو راجستھان میں ہندو مسلم سماجی تنظیموں کی جانب سے حمایت ملنے لگی ہے۔
اس ضمن میں دارالحکومت جے پور میں آج مختلف تنظیموں کی جانب سے کسانوں کی حمایت میں ایک روز کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
یہ احتجاج دارالحکومت جے پور کے شہید سمارک پر کیا گیا، اور ساتھ ساتھ سے خاشا کوٹھی فلائی اور سے جے پور کلیکٹریٹ تک ایک ریلی بھی نکالی گئی۔
اس ریلی میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں لکھی ہوئی تختیاں لے رکھی تھیں، اور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ مرکزی مودی حکومت کی جانب سے جو کسان زرعی قانون لائے گئے ہیں اس قانون کو واپس لیا جائے۔
وہیں اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں نے مرکزی مودی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔
واضح رہے کہا اس احتجاج میں ہندو، مسلم اور دلت تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنوں سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
وہیں کسی طرح سے ماحول خراب نہیں ہے اس کے لیے کثیر تعداد میں پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
اس ریلی میں شامل مظاہرین کا میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ کہنا تھا کہ مودی حکومت کی جانب سے جاری جو قانون لایا گیا ہے اس قانون کو واپس لیا جائے، جس کے لیے ریلی کے آخر میں ضلع کلیکٹر کو ایک میموریڈم بھی دیا گیا۔