ETV Bharat / city

عوام سوال کرنے کی عادت ڈالیں: لوڈھا - منتخب عوامی نمائندے

راجستھان میں سروہی کے رکن اسمبلی ایس لوڈھا نے کہا ہے کہ عوام کو سوال کرنے کی عادت ڈالنی ہوگی تب ہی جمہوریت مضبوط ہو گی۔

SANYAM LODHA
ایس لوڈھا
author img

By

Published : Dec 2, 2019, 5:50 PM IST

مسٹر لوڈھا نے نگر کونسل میں منعقد چیئرمین منو میواڑا کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہون نے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ دیا ہے تو اس کا حق ہے کہ وہ اپنے علاقے کے کونسلر، سرپنچ، رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ سے سوال کرے کہ اس نے آپ کے علاقے میں کیا کیا اور کیا نہیں کیا۔ نہیں کیا تو کیوں نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے سوال نہیں کرنے کی وجہ سے ہی منتخب عوامی نمائندے عوام کے درمیان جیت حاصل کرنے کے بعد نہیں آتے اور نہ عوام کی شنوائی کرتے ہیں۔

مسٹر لوڈھا نے افسروں اور ملازمین سے بھی کہا کہ وہ پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دے کر عوام کی تکلیفوں کو سنے اور مسائل کو لٹکانے کی عادت چھوڑ دیں، نہیں تو گہلوت حکومت اب اس کو قطعی برداشت نہیں کرے گی اور سخت کارروائی کرے گی'۔
انہوں نے نو منتخب کونسلر پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی امیدوں پر کھرے اتریں گے۔ انہوں نے سروہی کی تصویر کو تبدیل کرنے کے کچھ منصوبوں کو عوام کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ وزیر اعلی گہلوت نے دس مہینوں میں سروہی کو جو سوغات دی ہے ان کا آغاز خود وزیر اعلی آئندہ دس دنوں میں كریں گے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.