ETV Bharat / city

کورونا وائرس: جھنجھنو عرس میں زائرین پر پابندی - نرہڑ درگاہ پر زائرین کی آمد پر پابندی

کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست راجستھان کے ضلع جھنجھنو کے چڑاوا گاؤں میں واقع نرہڑ درگاہ میں زائرین کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

narhar dargah closed for people
کورونا وائرس: جھنجھنو عرس میں زائرین پر پابندی
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 10:47 PM IST

راجستھان وقف بورڈ نے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نرہڑ درگاہ پر زائرین کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ بورڈ نے اپنے فیصلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 کا بھی ذکر کیا۔

ویڈیو

پورے معاملے میں راجستھان وقف بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر خانو خان کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ حکم نامے کے مطابق یہاں پر آنے والے زائرین کی آمد پر پوری طرح پابندی لگائی گئی ہے۔

narhar dargah closed for people
اقاعدہ حکم نامہ جاری

راجستھان وقف بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر خان نے تمام مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے تعلق سے بیدار رہیں اور اس سلسلے میں عوام میں بھی بیداری پیدا کریں'۔

انہوں نے کہا کہ' انسان اگر زندہ رہے گا تبھی مذہب کے ماننے والے پائیں جائیں گے۔ مزید ہم دوبارہ مزارات پر زیارت کے لیے حاضر ہو سکتے ہیں۔'

خان نے بتایا کہ مذکورہ درگاہ میں عرس مبارک 19 مارچ سے شروع ہونا تھا جو کہ 20 مارچ تک جاری رہنا تھا۔ خان کے مطابق اگر کوئی بھی درگاہ میں زیارت کے لیے آنا چاہتا ہے تو اس خاندان کا ایک شخص وہاں پر پہنچ کر اپنی عقیدت مندی کا اظہار کر دے۔ خان نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم کہیں پر بھی گروپ میں نہیں جائیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.