ETV Bharat / city

جے پور: مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی ڈی جی پی سے ملاقات - اردو نیوز جے پور

راجستھان کی مختلف مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے راجستھان کے ڈی جی پی ایم ایل لاٹھر سے ملاقات کی۔ مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے راجستھان مسلم فورم کے بینر تلے ڈی جی پی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات راجستھان کے مالپورہ علاقے کو لے کر کی گئی اور مالپورہ علاقہ کے موجودہ حالات سے ڈی جی پی کو روبرو کروایا گیا۔

muslim organization leaders met with dgp in jaipur
مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے ڈی جی پی سے ملاقات کی
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 4:33 PM IST

راجستھان کی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے ڈی جی پی سے کہا کہ جس طرح کا ماحول راجستھان کے مالپورہ علاقے کو لے کر بنایا جارہا ہے۔ اس میں صاف طور پر سیاست نظر آرہی ہے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ راجستھان کے مالپورہ علاقے میں ہندو مسلم سبھی لوگ ایک ساتھ ایک جگہ پر آپسی بھائی چارہ و محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

لیکن اپنی سیاست کے خاطر اس جگہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں اور مالپورہ علاقے کی پولیس بھی صحیح طرح سے کام نہیں کررہی ہے۔ اس لیے پولیس کو بھی پابند کیا جائے۔

وہیں ڈی جی پی سے ملاقات کے بعد ان تمام لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو ڈی جی پی کی جانب سے یہ پورا بھروسہ دلایا گیا ہے کہ جو بھی گنہگار ہوگا اس کو بخشا نہیں جائے گا۔

اس دوران جماعت اسلامی ہند، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، حافظ منظور، یاسمین فاروقی سمیت دیگر لوگ شامل رہے۔

مزید پڑھیں:جے پور: گیان دیو اہوجا کے متنازع بیان پر کارروائی کی اپیل

دراصل راجستھان کے ٹونک ضلع کے مالپورہ علاقے کو لے کر کہا جارہا ہے کہ یہاں پر مسلمان ہندوؤں پر ظلم و بربریت کررہے ہیں۔ اس لیے ہندو اس علاقے کو خالی کرکے دیگر مقامات کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہاں پر ہندو مسلمان ایک ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ اسی معاملے کو لے کر مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے آج ڈی جی پی سے ملاقات کی اور وہاں کے موجودہ حالات سے روبرو کروایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.