ریاست راجستھان، ضلع جھلوار کے ٹانڈی گاؤں میں ہائی ولٹیج برقی تار ٹوٹ کر گائے کے اوپر گرنے سے 24 سے زیادہ گائیں فوت ہوگئیں۔
گزشتہ شب گائیں گاؤں کے ایک کھنڈرات میں بیٹھی ہوئی تھیں اور اس وقت ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے تمام گائیوں کے جسم گیلے تھے، اچانک ہائی ولٹیج کا برقی تار ٹوٹ گیا اور وہ وہاں پر بیٹی ہوئی گائیوں کے اوپر گر پر گیا، جس کی وجہ سے 24 سے زائد گائیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ ان میں سے دو گائیں شدید زخمی ہوگئیں، جن کا علاج جاری ہے۔
ٹانڈی گاؤں کے رہائشی نائب سرپنچ بلونت سنگھ بھیل نے بتایا کہ گائے کی موت خطرناک انداز میں ہوئی ہے، بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کے گرنے کے باعث گائیوں کو رات بھر تڑپتی رہی ہے۔یہ حادثہ رات 12 بجے کے قریب پیش آیا، جیسے ہی لوگوں تک اس حادثے کی اطلاع پہنچی علاقے کے افراد موقع پر پہنچ کر حادثے کی اطلاع ویٹرنری اسپتال کو دی۔
نائب سرپنچ بلونت سنگھ نے بتایا کہ دودھاری گائیوں کی موت سے جانوروں کے مالکان کو صدمہ پہنچا ہے اور ان گائیوں کے مالکان معاوضے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ محکمہ بجلی کی عدم توجہی کی وجہ سے اس علاقے میں درجنوں گائیں ہلاک ہو رہی ہیں۔
کچھ دن پہلے ہی محکمہ بجلی کی غفلت کی وجہ سے رواسیا گاؤں میں 40 گائیں ہلاک ہوگئیں تھیں اس کے باوجود بھی انتظامیہ اس بارے میں کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے۔دوسری جانب محکمہ بجلی کی غفلت کے پیش نظر اس بارے میں مختلف مذہبی تنظیموں میں سخت برہمی پائی جارہی ہے۔