ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منعقدہ 'مس انڈیا اینڈ مسز ٹاپ مڈل انڈیا 2020 میں جے پور کے شیکھاوٹی علاقے کی خاتون برکھا شاہ نے اس خطاب کو اپنے نام کیا ۔
جے پور میں ہونے والے اس بڑے تقریب میں 18 تا 40 برس کی تمام خواتین میں سے کل 40 ٹاپ فانئلسٹ نے حصہ لیا تھا، برکھا شاہ نے اپنی خوبصورتی اور قابلیت سے ججیز کو متاثر کر کے اس خطاب کو اپنے نام کر لیا۔
پروگرام کے دوران فائنلسٹ نے چار خوبصورت ریمپ پر واک کر کے ڈیزائنر کلیکشن پیش کیا۔ گلیمرس ماڈل نے ریمپ اور چمکتے ہوئے فیشن پر ڈیزائنر لباس، دلہن کے لباس، روایتی لباس اور کاک ٹیل لباس پہن کر کیٹ واک کر کے جلوے بکھیرے۔
برکھا شاہ نے تمام مدمقابلوں کو شکست دے کر مسز ٹاپ ماڈل انڈیا 2020 کا خطاب حاصل کیا۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد برکھا شاہ نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں خوبصورتی کا مقابلہ کافی سخت تھا۔
مزید پڑھیں:اجمیر دھماکہ کے ملزم اسیمانند کو دوبارہ نوٹس
انہوں نے کہا کہ اس خطاب کو حاصل کرنے کے بعد میرے اوپر معاشرتی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے پر زیادہ توجہ دیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ خواتین کو گھر سے باہر نکلنے اور کچھ کرنے کے لئے ترغیب دیں گی۔