آمیر تھانہ علاقے میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار تینوں نوجوان مزدوری کرتے ہیں۔
پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے نابالغ کا میڈیکل بھی کروایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو لڑکی گھر سے اسکول کے لیے پیدل روانہ ہوئی، اس دوران راستے میں تین نوجوان لڑکی کو زبردستی اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔
ملزمین لڑکی کو ایک کمرے میں لے گئے جہاں ایک نوجوان نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور دو لوگوں نے کمرے کو باہر سے بند کر دیا۔
ملزمین کے قبضے سے بچنے کے بعد اس نے پوری آپ بیتی اپنے والد کو بتائی جس کے بعد متاثرہ کے والد نے آمیر تھانہ میں ملزمین کے خلاف نامزد کیس درج کروایا۔ پولیس نے جن تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے، ان کے نام کالو، وکرم اور جیتو ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی، اس دوران پائپ لائن بچھانے کا کام کرنے والے تین نوجوان کالو، وکرم اور جیتو اسے زبردستی بائک پر بٹھاکر قریب میں ہی واقع ایک کمرے میں لے گئے جہاں دو نوجوانوں نے کمرے کو باہر سے بند کر دیا اور تیسرے نوجوان نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ تینوں ملزمین دوسا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ ملزمین جے پور میں مزدوری کرتے ہیں۔
پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تینوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس پورے معاملے کی جانچ آمیر ایس ایس پی سوربھ تیواری کر رہے ہیں۔