جے پور: ریاست راجستھان کے جے پور میں گذشتہ روز بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کانگریس حکومت پر مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کہا کہ کانگریس پارٹی مسلمان ہی نہیں بلکہ سماج کے ہر طبقہ کو ساتھ لے کر کام کر رہی ہے Khanu Khan Budhwali Criticized BJP۔
راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو تو یہ بات سن کر ہی کافی ہنسی آ رہی ہے کہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے لوگوں نے مسلمانوں کو لے کر پریس کانفرنس کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مسلمانوں ہی نہیں بلکہ ہر طبقے کے لوگوں کو ساتھ لے کر کام کرتی ہے۔
انہوں نے بی جے پی رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی کی جانب سے ہماری حکومت پر جو الزام لگائے گئے ہیں، وہ سراسر بے بنیاد ہیں۔ اگر پریس کانفرنس میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدیداران حجاب معاملہ، ہریانہ کی مسجدوں میں نماز نہیں پڑھنے دینے کے معاملے کو لے کر کچھ بات رکھتے تو وہ کافی اچھی بات ہوتی۔
مزید پڑھیں:
ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے لوگ ہمیشہ آپس میں لڑانے کا کام کرتے ہیں۔