ETV Bharat / city

جےپور: حضرت درویش شاہ باباؒ کا عرس اس بار مختلف رہا

ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے جو جو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس کا راجستھان میں مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے، یہاں پر بڑے بڑے مذہبی پروگراموں کو بھی رد کر دیا گیا ہے اور سادگی کے ساتھ تمام پروگرام منقد ہو رہے ہیں۔

Jaipur: The urs of Hazrat Darwesh Shah Baba was different this time
جےپور: حضرت درویش شاہ باباؒ کا عرس اس بار مختلف رہا
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 5:28 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع حضرت درویش شاہ بابا کا اسلامی برس کے 10 ویں مہینے میں عرس منایا جاتا ہے۔ یہ عرس دارالحکومت جے پور میں کافی زیادہ دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

جےپور: حضرت درویش شاہ باباؒ کا عرس اس بار مختلف رہا

درویش شاہ بابا کی درگاہ مشہور ہونے کی وجہ سے اس درگاہ میں ہر برس ہزاروں کی تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں اور اپنی عقیدت مندی کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس بار عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست راجستھان میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت یہاں پر تمام بڑے پروگراموں پر پابندی ہے اور مذہبی مقامات پر تالے لگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Jaipur: The urs of Hazrat Darwesh Shah Baba was different this time
جےپور: حضرت درویش شاہ باباؒ کا عرس اس بار مختلف رہا

حکومت کی جانب سے جو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس کا خیال رکھتے ہوئے یہاں پر درویش شاہ باباؒ کا عرس منایا گیا اور محض آٹھ لوگوں نے ہی درگاہ میں تمام رسومات ادا کی۔ اس موقع پر خاص دعا کورونا سے نجات کے لیے کی گئی۔

واضح رہے کہ جے پور کی اس مشہور درگاہ میں عرس کے موقع پر پیر رکھنے کی جگہ نظر نہیں آتی لیکن جس طرح سے موجودہ وقت میں حالات چل رہے ہیں ان حالات کے مدنظر درگاہ کمیٹی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ لیتے ہوئے اس بار محض آٹھ لوگوں نے ہی عرس منایا اور باقی تمام لوگوں نے اپنے گھروں پر ہی نیاز دلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.