جئے پور: راجستھان کی دارالحکومت جئے پور سے تعلق رکھنے والی مسلم خواتین نے بھی اس معاملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ بھیم آرمی خاتون ونگ کی ریاستی صدر ڈاکٹر نیلوفر خان کا کہنا ہے کہ پورے بھارت میں جس طرح جنسی زیادتی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہ قابل افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ' جہاں بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی جارہی ہے وہاں پولیس کے ذریعے لاٹھی چارج یا لوگوں کے حراست میں لے جارہا ہے۔
اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ کہ جنسی زیادتی معاملے میں ریاست راجستھان دوسرے نمبر پر ہے جو افسوس ناک ہے۔ انہوں نے برسر اقتدار رہنماؤں سے اپیل کی کہ ریاست میں جنسی زیادتی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس پر قابو پانے کے لیے لائحمہ عمل تیار کیا جائے'۔
ڈاکٹر نیلوفر خان کا کہنا ہے کہ عام عوام نہیں چاہتی کہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرہ کرے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں خواتین کی حفاظت کے لیے کوئی بڑا قدم اٹھائے اوار فاسٹ ٹریک کورٹ کا قیام کرے'۔
راشٹریہ مسلم محاسبہ کی جے پور ضلع صدر مہک پروین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت جے پور کا شہید روڈ اس بات کا گواہ ہے کہ جب بھی کہیں کوئی زیادتی ہوتی ہے تو یہاں انہیں خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم اس زیادتی کے خلاف سڑکوں پر اتر کر چککا جام کریں گے'۔