جے پور میں بلدیہ انتخابات دو مراحل میں ہوںگے پہلے مرحلہ کے تحت 29 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں یکم نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اس سلسلے میںای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کانگریس کی سینئر رہنما جوتی کھنڈیلوال نے کہا کہ پہلے وارڈ کم تھے لیکن اس بار وارڈ زیادہ ہیں، وارڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے انتخاب مختلف ہونے والے ہیں وارڈ زیادہ ہوںگے تو ترقی کام بھی زیادہ ہوں گے، جوتی کھنڈیلوال کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہر کی ترقی کے لیے اس انتخاب کا اہم کردار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ہی ان امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے جو کانگریس کے لیے بہترین خدمات انجام دیئے ہیں، جو امیدوار عوام کے درمیان مقبول ہے اسی کو اس بار ٹکٹ دیا جائے گا۔
جوتی کھنڈیلوال کا کہنا ہے کی 19 اکتوبر تک نامزدگی داخل ہوگی، ایسے میں ایک دو روز میں اجلاس ہونے کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کورونا کے درمیان جس طرح سے کانگریس نے اپنی خدمات انجام دی ہے اور جو ترقیاتی کام ہورہے ہیں اسی کے بنیاد پر ہم عوام کے درمیان ووٹ مانگنے جائیں گے۔
اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ گروپ کے سوال پر جوتی کھنڈیلوال نے جواب دینے سے صاف طور پر انکار کر دیا اور کہا کہ ہماری جماعت دو گروپ میں نہیں ہے اور کہا کہ شہری حکومت جو بننے جارہی ہے وہ راجیو گاندھی کا ایک خواب تھا، اس لئے جو بھی امیدوار میدان میں اتارا جائے گا وہ کانگریس کے لیے مستعدی سے کام کرے گا۔