ETV Bharat / city

جے پور: کانگریس کا واضح اکثریت کے ساتھ میونسپل انتخابات جیتنے کا دعویٰ - گہلوت حکومت

ریاست راجستھان کے جے پور شہر میں رکن سمبلی امین کاغذی نے حق رائی دیہی کا استعمال کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کانگریس کا واضح اکثریت کے ساتھ انتخابات میں فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔

جے پور: کانگریس کا واضح اکثریت کے ساتھ میونسپل انتخابات جیتنے کا دعویٰ

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 5:11 PM IST

جے پور ہیریٹیج میونسپل کارپوریشن انتخابات کے چلتے کشن پول اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی امین کاغذی نے جالو پورہ علاقے میں قائم پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے بعد کانگریس پارٹی کا انتخابات میں نمایاں فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی امین کاغذی نے حق رائی دیہی کے استعمال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’جمہوریت کے اس تہوار کا ہر شخص کو مزہ لینا چاہیے، اور جس کسی بھی امیدوار نے عوام کے حق میں کام کیا ہے عوام کو چاہیے کہ اسے انتخابات میں کامیاب کرے۔‘‘

جے پور: کانگریس کا واضح اکثریت کے ساتھ میونسپل انتخابات جیتنے کا دعویٰ

امین کاغذی نے دعویٰ کیا کہ ’’راجستھان کی عوام گہلوت حکومت سے کافی زیادہ خوش ہے اور ان انتخابات میں بھی کانگریس کے امیدوار ہی فتح حاصل کریں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’جے پور ہیرٹیج نگم ہو یا پھر گریٹر نگم، دونوں میں ہی ہمارا بورڈ بننے جا رہا ہے۔‘‘

کانگریس کے بعض کارکنان کی ناراضگی کے متعلق پوچھے گئے سوال پر امین کاغذی کا کہنا تھا کہ ’’ٹکٹ دیتے وقت کانگریس پارٹی کی جانب سے سبھی مذاہب اور برادری کے لوگوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے، ایسے میں جن لوگوں نے گزشتہ دو برسوں میں کام کیا ہے ان کے کام کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔‘‘

کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ لوگوں میں کانگریس پارٹی کے تئیں کوئی ناراضگی نہیں ہے ’’سبھی لوگ ہمارے ساتھ ہی ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ جے پور شہر ہیرٹیج میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شام ساڑھے پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.