ETV Bharat / city

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر راجستھان کے دورے پر - اقلیتی طبقہ

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نو منتخب قومی صدر حاجی جمال صدیقی آج ریاست راجستھان کے دورے پر ہیں۔

Jamal sidiqi press Confrence
اقلیتی مورچہ کے قومی صدر حاجی جمال صدیقی راجستھان دورہ پر
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 9:09 PM IST

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر حاجی جمال صدیقی نے راجستھان پہنچ کر آج اجمیر شریف میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کی زیارت کی اور شام میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس میں جمال صدیقی نے کہا کہ میرا ٹارگیٹ وزیراعظم نریندر مودی کا نعرہ 'سب کا ساتھ سب کی وکاس، سب کا بھروسہ' ہے۔

اقلیتی مورچہ کے قومی صدر حاجی جمال صدیقی راجستھان دورہ پر

انہوں نے کہا کہ' مر کزی حکومت سبھی کو ساتھ لے کر ترقی کر رہی ہے، ایسے میں ہم لوگوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اقلیتی طبقہ جو آج ترقی سے دور ہے اسے بھی ترقی کی راہ پر لائیں۔ کیوں کہ سابقہ حکومتوں نے دیگر اقلیت کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو محض ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے'۔

صدیقی نے کہا کہ' ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سبھوں کو ساتھ لے کر چلیں اور سبھوں کو ترقی کی راہ پر لائیں، وہیں جے پور انتخابات کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ' بی جے پی جو بھی مناسب امیدوار ہوں گے انہیں اس بار ٹکٹ دے گی۔

مدارس دینیہ کے تعلق سے کیے گئے سوال پر جمال صدیقی نے کہا کہ' بی جے پی کبھی بھی آئین کے خلاف کوئی کام نہیں کرتی، وہاں پر چند مدارس صرف چندہ بٹورنے کے لیے چل رہیں ہیں ایسے مدارس کو بند کرنا ضروری ہے۔ اس موقع پر قومی صدر حاجی جمال صدیقی کے ساتھ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین امین پٹھان بھی موجود رہے۔

مزید پڑھیں:

'اساتذہ معاشرے کے بہترین معمار'

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی اقلیتی مورچہ کے نومنتخب قومی صدر حاجی جمال صدیقی کے راجستھان آمد پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ جمال صدیقی نے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہد صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد، اپنی نامزدگی پر پارٹی کے اعلیٰ قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ ان کو بخوبی نبھائیں گے اور پارٹی نے ان پر جو اعتماد کیا ہے، اسے برقرار رکھنے کے لیے پوری جد وجہد کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.