ETV Bharat / city

رشوت لینے کے الزام میں ڈاکٹر و انجینئر گرفتار - جے پور ودیوت ویترن نگم لمیٹڈ کی خبر

اے سی بی نے جھلاور اور باران ضلع میں کاروائی کرتے ہوئے ایک میڈیکل آفیسر اور ایک جونیئر انجینئر کو گرفتار کیا ہے۔

Rajasthan
Rajasthan
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:54 AM IST

راجستھان کے جھلاور اور باران ضلع میں دو الگ الگ واقعات میں رشوت لینے کے الزام میں ایک میڈیکل آفیسر اور ایک جونیئر انجینئر کو بدھ کے روز گرفتار کیا ہے۔

جھلاور ضلع کے اے سی بی کے اے ایس پی بھونیشنکر مینا نے بتایا کہ جھلاور میں ہری گڑھ پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) میں تعینات میڈیکل آفیسر کو نرسنگ عملے سے 12،000 روپے رشوت لینے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مینا نے بتایا کہ پردیپ شرما نے شکایت کنندہ سنجے مہرا سے اپنے آبائی مقام پر ڈیپوٹیشن ختم نہ کرنے پر 15،000 روپے مانگے تھے اور بعد میں رشوت کی رقم 12،000 روپے میں طے کی گئی تھی۔

اے ایس پی نے بتایا کہ مہرا نے پیر کے روز بیورو سے رجوع کیا تھا اور شرما کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

مینا نے بتایا کہ بدھ کے روز اے سی بی نے رشوت وصول کرنے والے میڈیکل آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ڈاکٹر کو جمعرات کو کوٹہ کی اے سی بی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسرے واقعے میں جے پور ودیوت ویترن نگم لمیٹڈ (جے وی وی این ایل) کے ایک جونیئر انجینئر کو منگل کے روز راجستھان کے باران ضلع میں 10،000 روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اے سی بی نے بتایا کہ گامپا پرمود جو باران ضلع میں تعینات ہیں، ان کو ان کی سرکاری رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اے سی بی نے کہا کہ گامپا پرمود آندھرا پریش کا باشندہ ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ پرمود نے الیکٹرک میٹر کو بدلے کے لئے رام کیشن کیرد سے دس ہزار روپے رشوت قبول کی تھی۔ جونیئر انجینئر کو کوٹہ کی اے سی بی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.