جمعہ کی سہ پہر تک جے پور سنٹرل جیل میں 44 قیدی کورونا سے متاثر تھے، لیکن رات میں 13 نئے قیدیوں کے متاثر ہونے کے بعد یہ تعداد اب 57 ہوگئی ہے، متاثرہ پائے جانے والے تمام قیدیوں کا جیل کے کوڈ وارڈ میں علاج جاری ہے۔
سبھی 13 قیدیوں کو آئیسلوشن وارڈ سے کوڈ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ان قیدیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جن کے ساتھ وہ ماضی میں ایک ہی سیل میں رہے ہیں اور انہیں آبزرویشن کے لئے آئیسلوشن وارڈ میں بھی رکھا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ جیل کے ان عملے کی صحت کی بھی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جو قیدیوں کے ساتھ رابطے میں آئے تھے، اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جارہا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے جن 13 قیدیوں میں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ان میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے، تاہم متاثرہ کسی بھی قیدی کی صحت تشویشناک نہیں ہے، ڈاکٹروں کی ٹیمیں قیدیوں کی صحت کی مستقل نگرانی کر رہی ہے۔