ETV Bharat / city

راجستھان میں کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا: اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی راجستھان کے جے پور پہنچے، اس دوران لوٹتے وقت جے پور ایئرپورٹ کے نزدیک انہوں نے کہا کہ جلد ہی راجستھان میں کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں امیدوار اتاریں گے، اویسی کے اس اعلان کے بعد سے راجستھان کانگریس میں ہلچل شروع ہوگئی ہے۔

http://10.10.50.70//urdu/15-November-2021/rj-jp-ovesijp-03-spc-bite01-7204840_15112021181556_1511f_1636980356_98.jpg

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 7:25 PM IST

جے پور: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی آج پیر کے روز ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دورے پر پہنچے۔ اس دوران اسدالدین اویسی نے جے پور کے ایک ہوٹل میں مسلم تنظیموں کے ذمہ داران سے خاص ملاقات کی۔

ویڈیو دیکھیے

اویسی نے جے پور ایئرپورٹ پر میڈیا سے خطاب کے دوران کئی بڑے اعلانات بھی کیے، انہوں نے کہا کہ راجستھان میں 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ہم امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے، ان کے امیدواروں کو کہاں کہاں پر میدان میں اتارنا ہے ان تمام چیزوں کو لے کر ہماری پارٹی کے نمائندے راجستان تشریف لائیں گے۔

واضح رہے کہ اسد الدین اویسی گزشتہ شب کو راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچے تھے اور آج شام کو جے پور سے پرواز کے ذریعہ حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ اسد الدین اویسی کا دو ماہ میں دوسری مرتبہ جے پور پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی تقسیم کے ذمہ دار جناح ہیں، ملک کے مسلمان نہیں: اسد اویسی

بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام ہوا رانی کملا پتی

وہیں جس طرح کے بیان آج اسد الدین اویسی کی جانب سے دیے گئے ہیں اس کے بعد سے راجستھان کی کانگریس حکومت میں ہلچل نظر آ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.