ایسے حالات میں جو مسلمانوں کے مذہبی رہنما ہیں وہ تمام لوگ مسلم برادری سے اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ محرم کے درمیان جو بھی حکومتی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھیں۔
مسلم مذہب کے مذہبی رہنماؤں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'پہلے عید الفطر اس کے بعد عید الاضحی کا تہوار جس طرح سے ہم نے اپنے گھروں میں ہی رہ کر منایا تھا اسی طرح سے اب محرم کا مقدس مہینہ ہے یہ بھی اپنے گھروں میں ہی رہ کر منائیں۔
محرم کو لے کر خاص طور پر یہ اپیل کی گئی ہے کہ جلوس میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں لیکن اس بار جلوس پر پابندی لگا دی گئی ہے، جس کے مدنظر عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی قرآن خوانی کریں اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی نیاز دلائیں، سماجی دوری کا خیال رکھیں اور ہاتھوں کو بار بار دھونے کی التجا بھی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے عوام سے کی گئی ہے۔
بہرحال جس طرح سے ریاستی حکومت، مذہبی رہنماء اور راجستھان پولیس اپیل کر رہی ہے۔ اس کے مدنظر یہی کہا جا سکتا ہے کہ عوام ان کی باتوں کو ضرور سنیں گی اور اور جو بھی گائیڈ لائن ہیں اس کا خیال رکھے گی۔