ETV Bharat / city

راجستھان میں کورونا کے 115 نئے کیسز - محکمہ صحت کی جانب سے

راجستھان میں کورونا وائرس کے 115 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 22678 ہو گئی ہے جبکہ چار مریضوں کی اموات کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 495 ہوگئی ہے۔

115 new cases of corona in Rajasthan
راجستھان میں کورونا کے 115 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 5:06 PM IST

محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نئے معاملے پالی میں 35، جے پور میں 22، اجمیر میں 10، الور میں نو، بھرت پور میں نو، ناگور میں سات، کوٹہ میں چھ، جھنجھنو میں پانچ، سری گنگا نگر میں چار، سوئی مادھو پور میں تین، چتور گڑھ میں دو اور بوندی ، الور ، ٹونک میں ایک ایک کورونا سے متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں اب تک نو لاکھ 87 ہزار 272 افراد کے نمونے لیے جاچکے ہیں جن میں سے 22 ہزار 678 مثبت آئے جبکہ آٹھ لاکھ 96 ہزار 508 افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہیں۔ اس کے علاوہ 4225 افراد کی جانچ رپورٹ ابھی آنی باقی ہیں وہی 5043 فعال معاملے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست میں متاثرین کی تعداد 22 ہزار 563 ہوچکی ہے اور اب تک 491 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 17 ہزار 70 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں، ہریانہ میں 19 ہزار 369 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 287 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 ہزار 506 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 93 ہزار 802 ہو گئی ہے، اس سے ایک روز قبل ہی سب سے زائد 24 ہزار 879 کیسز سامنے آ ئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.