ملک کی سیاحت کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ لاکھوں افراد کو روزگار کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں راحت کی خبر آرہی ہے کہ 8 جون سے سیاحتی علاقوں کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔
وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ ان کی ساری توجہ گھریلو سیاحوں پر ہے کیونکہ ہر برس بھارت سے 2 کروڑ سے زیادہ افراد بیرون ملک جاتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ملک سے باہر نہیں جاتے ہیں تو پھر یہاں کی سیاحت کی صنعت دنیا کی سب سے بڑی سیاحت کی صنعت بن سکتی ہے۔
مرکزی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کورونا دور میں یہ خدشہ ہے کہ سیاحت کی صنعت ایک بہت بڑے نقصان میں آجائے گی اور لوگ کہیں بھی گھومنے کیلئے نہیں جائیں گے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ لوگوں نے ادھر ادھر جانے کی تیاری شروع کردی ہے اور بہت جلد بھارت کی سیاحت کی صنعت دوبارہ پٹری پر آجائے گی۔ امرناتھ یاترا کے بارے میں ، پرہلاد پٹیل کا کہنا ہے کہ اس کی گائیڈ لائن وزارت داخلہ کو جاری کرنی ہے اور امرناتھ یاترا بھی جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔