مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور کے سیہورا تھانہ علاقے میں ریلنگ توڑتے ہوئے ایک جیپ فلائی اوور سے نیچے گر گئی، جیپ میں سوار تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ جیپ میں کل پانچ افراد سوار تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ رات سیہورا کے وارڈ نمبر 6 کے رہائشی شیکھر ٹھاکر کے خاندان میں ایک پروگرام تھا، جس کے بعد شیکھر ٹھاکر اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ جیپ میں سوار ہوکر چائے پینے کے لئے منسکرا ڈھابہ گئے تھے اور خود گاڑی چلارہے تھے۔ واپسی کے دوران ان کی کار بے قابو ہوکر مجھولی موڑ پر بنے فلائی اوور کی ریلنگ توڑتے ہوئے نیچے گر گئی۔
مزید پڑھیں: اندور: مستحق خواتین کو سرکاری اسکیم کے تحت فائدہ پہنچانے کا عدالت کا حکم
اس حادثے میں ڈرائیور شیکھر کے ہمراہ اکھلیش ٹھاکر اور سنی پٹیل کی موت ہوگئی۔ وہیں بھورا مالی اور سونو گپتا اس حادثے میں زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
۔یو این آئی۔