مرکزی حکومت کے ذریعے نافذ کیے گئے شہریت ترمیمی قانون کے ساتھ ساتھ این آر سی اور این پی آر کو لے کر ملک بھر میں مخالف مظاہروں کا دور جاری ہے۔
وہیں بالی وڈ میں بھی اس کے مخالف آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ انہیں میں سے ایک معروف اداکار سوشانت سنگھ ہیں جو پہلے دن سے ہی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز بلند کرتے آرہے ہیں۔
سشانت کی مختلف مخالف مظاہروں میں موجودگی دیکھی گئی ہے۔ شہریت ترمیمی قانون کے ایک جلسے کو خطاب کرنے اندور آئے ششانت سے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے نے جب اس تعلق سے سوالات پوچھے تو انہوں بے باکی سے جواب دیے، اور کہا کہ اچھا ہوتا یہ قانون ہی وجود میں نہ آیا ہوتا۔ اور بھی کئی سوالات کے جوابات انہوں نے دیے۔