ETV Bharat / city

اندور: مستحق خواتین کو سرکاری اسکیم کے تحت فائدہ پہنچانے کا عدالت کا حکم

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے مفاد عامہ کی ایک عرضی کو نمٹاتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ دوسروں کے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو ریاست کی ’مکھیہ منتری شہری گھریلو کام کاجی مہیلا کلیان یوجنا‘ کے فوائد دیئے جانے کی سمت میں آئندہ چار ہفتہ میں مثبت اقدامات کئے جائیں۔

Provide benefits under the scheme to deserving women: High Court
مستحق خواتین کو منصوبہ کے تحت فوائد دستیاب کرائے جائیں: ہائی کورٹ
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 11:05 PM IST

ڈبل بنچ کے جج پرکاش سریواستو اور جج شیلندر شکلا نے آج کام کاجی خواتین کی طرف سے دائر کی گئی ایک عرضی کا نمٹارہ کیا۔ گزشتہ12جنوری کو دو سو سے زیادہ کام کاجی خواتین کی طرف سے مفاد عامہ کی یہ عرضی دائر کی گئی تھی۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے دور میں پہلے لاک ڈاون کے سبب دوسروں کے گھروں میں کام کاج کرکے اپنی زندگی گزارنے والی خواتین کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

لاک ڈاون کی مدت کے ختم ہونے اور کورونا کے سبب کام کاج پر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹا ئے جانے کے باوجود ان کی روزی روٹی متاثر ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.