ریاست مدھیہ پردیش کا صنعتی شہر اندور جہاں ہر تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جاتے ہے، ہر برس یہاں 8 محرمالحرام کو تاریخی اکھاڑا بڑے جوش و خروش کے ساتھ نکلتا تھا۔ مگر رواں برس کورونا کی وجہ سے انتظامیہ نے اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے سے اکھاڑا نکالنے والے استاد اور خلیفہ مایوس ہیں ان کا کہنا ہےکہ' ہم حکومت کے اس فیصلے کے ساتھ بھی ہیں مگر ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ ہم 80 برسوں سے اکھاڑوں کا جلوس نکالتے آرہے تھے جس کو دیکھنے کے لیے اندور ضلع بھر سے لوگ یہاں آتے تھے اور رات بھر اکھاڑوں کے منتظر رہتے تھے۔ مگر اس سال کورونا کی وجہ سے ہم یہاں اکھاڑا کا جلوس نہیں نکال پا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
محرم الحرام کے جلوس کی اجازت نہیں
شہر میں تقریبا 30، 32 اکھاڑوں کے جلوس نکلتے ہیں ان اکھاڑے والوں کو اعزاز سے بھی نوازا جاتا ہے۔