ETV Bharat / city

کورونا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ نہ بنایا جائے: ایس ڈی پی آئی

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نامی تنظیم نے صدر جمہوریہ کے نام ایک یادداشت میں مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کے نام پر ایک مخصوص فرقے کے لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں آئین کی کالعدم شدہ دفعہ 370 کو دوبارہ بحال کیا جائے اور بابری مسجد کے حوالے سے مسلم فرقے کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Muslims should not be persecuted in the name of Corona
کورونا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ نہ بنایا جائے
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 8:30 PM IST

Updated : Aug 8, 2020, 12:13 AM IST

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے صدر جمہوریہ کے نام کمشنر دفتر پہنچ کر میمورنڈم سونپا جس کو پڑھتے ہوئے تنظیم کے سکریٹری ڈاکٹر ممتاز قریشی نے کہا کہ کورونا کے نام پے مبینہ طور مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور کئی افراد کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کو پھر سے بحال کیا جائے اور وہاں کے عوام پر مبینہ طور پر کیے جانے والے ظلم و ستم بند کو ختم کیا جائے۔ ایودھیا میں مندر کی تعمیر کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال بند کیا جائے اور بابری مسجد کی زمین مسلمانوں کو واپس دی جائے۔

ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر محمد سعید نے بتایا کہ ہم نے آج پارٹی کی جانب سے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم سونپا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن کے نام پر باندھنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے اور اس دوران سرکاری سسٹم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسے بند کیا جائے۔

Last Updated : Aug 8, 2020, 12:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.