ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے کویت میں پھنسے بھارتی آج فلائٹ کے ذریعے اندور پہنچے، وہیں اندور سے ٹرین کے ذریعے ریوا کے لوگ اپنے اپنے گھروں کے لیے بھی روانہ ہوئے۔
کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ تمام روزگار کے مواقع بھی بند ہوگئے ہیں اور روزینہ مزدور اپنے اپنے آبائی ریاست جانا چاہتے ہیں۔
لاک ڈاون کے سبب کویت میں پھنسے 234 بھارتیوں کو گزشتہ روز انٹرنیشنل فلائٹ کے ذریعہ اندور پہنچایا گیا اور ایئرپورٹ سے ہی ان مسافروں کو 60 بسوں کے ذریعہ دارالحکومت بھوپال بھیج دیا گیا ہے جہاں کورنٹین کے بعد یہ اپنے اپنے شہروں کو لوٹ جائیں گے۔
لاک ڈاؤن کے بعد اندور سے پہلی مرتبہ 1480 لوگوں کو لے کر ایک ٹرین ریوا کے لیے روانہ ہوئی، اس خاص موقع پر صوبے کے وزیر تلسی رام سلاوٹ اور رکن اسمبلی سنکر للوانی بھی موجود تھے۔
صوبے کے وزیر تلسی رام سلاوٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے پورے ملک میں خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے جس سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، اس نازک وقت میں ہم کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں اس کے لیے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں لاک ڈاؤن پر بھی عمل کرنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں شکر گزار ہوں وزیراعلی اور وزیراعظم کے ساتھ ساتھ رکن اسمبلی شنکر للوانی کا جنہوں نے یہ ٹرین کا بندوبست کیا۔