ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: سڑک حادثے میں چھہ مزدور ہلاک - دلدوز سڑک حادثے

ریاست مدھیہ پردیش میں تیز رفتار ٹینکر نے وین کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں تین نابالغ سمیت چھ مزدور ہلاک جبکہ 24دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے 9کی حالت تشویشناک ہے۔

مدھیہ پردیش: سڑک حادثے میں 6مزدور ہلاک، 24زخمی

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 2:49 PM IST

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں منگل کی صبح دلدوز سڑک حادثے میں چھ مزدور ہلاک اور 24زخمی ہو گئے۔

منگل کی صبح دھار ضلع میں یہ دلدوز حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جب ایک تیز رفتار ٹینکر نے وین کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے نتیجے میں چھ مزدور ہلاک جبکہ 24زخمی ہو گئے، جن میں سے 9کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ضلع کے ایدیشنل کلیکٹر شیلندر سولنکی نے بتایا کہ حادثہ اندور - احمدآباد شاہراہ پر چکلیہ فاٹا کے مقام پر منگل کی صبح قریب 3بجے پیش آیا جب مزدور کھیتوں میں کام کرکے ٹنڈا لوٹ رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انکی وین کا ٹائر پنکچر ہونے کے بعد ڈرائیور اسے تبدیل کر رہا تھا جب ایک تیز رفتار ٹینکر نے انکی وین کو ٹکر ماری۔

زخمیوں کو ترلا اور دھار ضلع اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں 9افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

فوت ہونے والے افراد کی شناخت جتیندر(10)، راجیش (12)، کوار سنگھ (40)، سنتوش (15)، شرمیلا (35) اور بھورئی بھائی (25)کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.