ETV Bharat / city

'ریاست میں خواتین کو بہترمقام ملا' - وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کی دختر

ریاست تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس نے کہا کہ' وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ کی حکمرانی میں ریاست میں خواتین کو بہتر مقام دیا گیاہے۔

Telangana: Under the rule of the Chief Minister, women got a better place in the state
تلنگانہ : وزیراعلی کی حکمرانی میں ریاست میں خواتین کو بہترمقام ملا
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 3:55 PM IST

پارٹی، سیاست میں خواتین کو موقع فراہم کرتے ہوئے ان کو آگے بڑھانے کی سمت کام کررہی ہے۔ پارٹی کے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل کی جانب سے اس ضمن میں ٹوئیٹ کیاگیا جس کو 'تلنگانہ جاگروتی تنظیم' کی صدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کی دختر کے-کویتا نے ری ٹوئیٹ کیا۔

اس ٹوئیٹ میں کہاگیا کہ' ادارہ جات مقامی خواتین کو وزیراعلی نے 50فیصد ریزرویشن دیا ہے۔گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)میں اضافی دس نشستیں خواتین کیلئے الاٹ کی گئی ہیں، میئر اور ڈپٹی میئر حیدرآباد میں خواتین کو بنایاگیا ہے۔ریاست بھر میں مارکیٹ کمیٹیوں میں خواتین کو 33فیصد ریزرویشن فراہم کیاگیا۔ سیاست میں خواتین کو مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کی ترقی کیلئے ٹی آر ایس حکومت اقدامات کررہی ہے۔

۔یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.