ورنگل رورل ضلع کے منگل واری پیٹ کا رہنے والا ناگیشور راوگذشتہ کچھ دنوں سے کورونا سے متاثر ہوگیا تھا۔ رکن اسمبلی پدی سدرشن ریڈی کی مدد سے اس نے اپنا علاج کروایا تاہم وہ مکمل طورپر صحت مند نہیں ہوا۔ اس کے بیٹے کلیان نے سونو سود کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے آکسیجن کنسنٹریٹر کے ذریعہ مدد کی خواہش کی جس پر اداکار نے 39000 روپئے کا آکسیجن کنسنٹریٹر بھجوایا۔
اس اہم کام پر ناگیشورراو کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے سونو سود سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کی تصویرکو دودھ سے نہلایا۔دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں تقریبا کئی مقامات پر کسی بھی اہم کارنامہ پر سیاستداں اور دیگر اہم شخصیات کی تصاویر اور پورٹریٹ کو دودھ سے نہلانے کا رواج جاری ہے جو گذشتہ کئی برسوں سے کیاجارہاہے۔یہ رواج خوشی کی علامت سے تعبیر ہے۔