حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے ہیوی گاڑیوں کے اطراف گاڑیوں کو چلانے کو نامناسب قراردیا۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے تعلق سے شہریوں میں بیداری پیداکرنے کے حصہ کے طورپر ایک اور ویڈیو اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے جاری کیا ہے۔ ایک منٹ دس سکنڈ کی اس ویڈیو جس کو اب تک کئی افراد نے دیکھا ہے۔
دراصل حیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل کی گالیلا چوراہے کی ہے۔ اس روڈ پر پیش آیا یہ حادثہ قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ایک بھاری گاڑی گذررہی ہے اور اس کے سامنے کی سمت ایک موٹربائیک جارہی ہے۔اسی دوران موٹرسائیکل کو بھاری گاڑی نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں بائیک چلانے والابچ گیا۔وہ اس حادثہ میں معمولی زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں: 'گاندھی جی کے عدم تشدد کی راہ پر تلنگانہ ریاست گامزن'
ویڈیو میں خاتون ٹریفک پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہیوی گاڑیوں کے گذرنے کے دوران ان کوبائیں جانب سے اوورٹیک کرنے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ اس تعلق سے گاڑی سواروں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے والے کے ساتھ ساتھ شراب پی کر گاڑی کی عقبی نشست پر بیٹھنا بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔
اس خاتون عہدیدار نے ٹریفک قواعد پر عمل کرنے پر زوردیا۔ویڈیو کے آخر میں کہاگیا کہ یہ حقیقی ویڈیو ٹریفک کے قواعد کو سمجھنے کے مقصد سے عوام کے لئے ہی جاری کیاگیا ہے۔
(یو این آئی)