ETV Bharat / city

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نمائش سوسائٹی کے صدر مقرر - ہریش راؤ

کل ہند صنعتی نمائش سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر فائنانس ہریش راؤ کو سوسائٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ قبل ازیں سابق وزیر ای راجیندر اس سوسائٹی کے صدر تھے۔

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نمائش سوسائٹی کے صدر مقرر

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 4:59 PM IST

تلنگانہ میں اراضیات پر غیرمجاز قبضہ کے الزامات کے بعد ای راجیندر کو کابینہ سے برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق وزیر نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کل ہند صنعتی نمائش سوسائٹی کی صدارت سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

نمائش سوسائٹی کے ارکان نے نیا صدر بننے کی درخواست کو ہریش راؤ کی جانب سے قبول کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سوسائٹی کے ارکان نے کیمپ آفس میں ہریش راؤ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر فائنانس نے سوسائٹی کے ارکان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ سوسائٹی کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے۔’

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ کا پتلا نذرآتش

گزشتہ 80 برس سے یہ سوسائٹی حیدرآباد میں مشہور کل ہند صنعتی نمائش کا اہتمام کرتی آرہی ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی رہنمائی میں سالانہ ہونے والی اس نمائش کو بین الاقوامی طور پر تسلیم کئے جانے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.