حیدرآباد کےڈی آر ڈی او، اپولو ہسپتال میں گروناتھم کا علاج کیا جارہا تھا، وہ 80 فیصد جھلس گئے تھے، اور علاج کے دوران وہ فوت ہوگئے، خاتون افسر کو بچانے کی کوشش میں جھلسے ایک اور شخص چندریا زیر علاج ہیں۔
خاتون تحصیلدار وجیا ریڈی جنھیں پیر کے روز ایک حملہ آور نے دفتر کے اندر پہنچکر اگ لگاکر جلادیا تھا، انھیں بچانے کی کوشش میں گروناتھم اور چندریا بھی جھلس گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ضلع رنگا ریڈی کے عبداللہ پور منڈل کی تحصیلدار سی ایچ وجیا ریڈی(40) دوپہر کے تقریباً دیڑھ بجے کے وقت اپنی چیمر میں بیٹھی تھیں، اس دوران کے سریش نامی شخص ان سے ملنے کے لیے چیمبر میں داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں پٹرول کا ایک باٹل بھی تھا، اور بات چیت کے دوران ہی اس نے خاتون تحصیلدار پر پٹرول چھڑک دیا۔
اس موقع پر وجیا ریڈی نے چیخ وپکار شروع کردی جسے سن کر ان کے ڈرائیور اور اٹینڈر نے دروازہ کھولا تب حملہ آور نے خاتون افسر کے بالوں کو کھینچ کراسے زمین پر گرادیا اور آگ لگادی۔
پولیس اس معاملہ کی ہر زاویہ سے جانچ کررہی ہے۔