ETV Bharat / city

حیدر آباد: چھ سالہ لڑکی کے ساتھ آبروریزی کے بعد قتل، مقامی لوگوں کا احتجاج - स्थानीय लोगों ने सड़क पर धरना दिया

ریاست تلنگانہ کے حیدر آباد میں ایک چھ سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کر قتل کرنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ رات حیدرآباد کے علاقے سعیدآباد میں پیش آیا۔ جہاں راجو نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے کمسن کے ساتھ زیادتی کی اور اس کے بعد اس کا قتل کردیا۔ اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے متاثرہ کے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

six years old girl rape and murder in hyderbad, locals protest
چھ سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کے بعد قتل، مقامی لوگوں نے احتجاج کیا
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 7:30 PM IST

اطلاع کے مطابق سعید آباد کی سری نگر کالونی میں کل رات دیر گئے 6 سالہ لڑکی گھر کے سامنے سے لاپتہ ہوگئی، جس کے بعد والدین اور مقامی لوگوں نے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

دیکھیں ویڈیو

بستی میں راجو نام کے شخص کے گھر میں مشتبہ حالت میں لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ موقع واردات پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر دواخانہ منتقل کر دیا۔

لڑکی کے ساتھ پیش آئے اس حادثے سے مقامی لوگ مشتعل ہو گیے اور متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔ سعیدآباد چوراہے پر سیاسی و سماجی جماعتوں نے احتجاج درج کراکر متاثرہ کے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

اس واقعے کو لیکر اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی سید احمد پاشا قادری نے سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار سے ملاقات کر متاثرہ کے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:

شادی شدہ ہو کر بھی کسی دوسرے کے ساتھ تعلقات میں رہنا جرم نہیں: ہائی کورٹ

ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مقتول کے گھر والوں کو سرکاری ملازمت دے اور ڈبل بیڈ روم کا ایک مکان فراہم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.