تلنگانہ بی ایس پی کے ریاستی کوارڈی نیٹر پراوین کمار کورونا سے متاثر - تلنگانہ بی ایس پی
تلنگانہ بی ایس پی کے ریاستی کوارڈی نیٹر و سابق آئی پی ایس عہدیدار آر ایس پراوین کمار کورونا سے متاثر ہوگئے جس کے بعد وہ شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں رجوع ہوئے۔ ان کے مختلف معائنے کئے گئے۔
تلنگانہ بی ایس پی کے ریاستی کوارڈی نیٹر پراوین کمار کورونا سے متاثر
ڈاکٹرس کے مطابق پراوین کمار کی صحت مستحکم ہے۔ ان میں کورونا کی ہلکی علامات پائی گئیں۔ ڈاکٹرس کے مشورہ کے بعد وہ گھر روانہ ہوگئے۔ پراوین کمار نے حال ہی میں اپنے عہدہ سے رضاکارانہ طورپر استعفی دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
کمزور طبقات کو اونچااٹھانے کے لئے انہوں نے اس ماہ کی 8 تاریخ کو بی ایس پی کے قومی کوارڈی نیٹررام جی گوتم کی موجودگی میں نلگنڈہ ضلع میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام میں پارٹی شمولیت اختیار کی تھی جس کے فوری بعد ان کو بی ایس پی کا ریاستی کوارڈی نیٹر مقرر کیا گیا۔
یو این آئی