تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا کہ اقل ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ شہر حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں 11 ڈگری کے آس پاس درج ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ صبح کے اوقات میں شہر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سردی سے بچے اور معمرین شدید متاثر ہیں۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم ہے۔ نزلہ‘ کھانسی‘ زکام اور بخار میں کئی افراد مبتلا ہیں۔ ریاست کے کئی مقامات پر گرم ملبوسات کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام سویٹرس‘ ٹوپیوں اور مفلرس کا استعمال کررہے ہیں۔
یو این آئی