خصوصی سیشن کے لیے 12 جولائی کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی کا اجلاس 18 جولائی کو صبح میں 11 بجے سے شروع ہوگا اور دوسرے روز دوپہر میں دو بجے ختم ہوگا۔
وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے میونسپل ایکٹ پر بحث و مباحثہ کے لیے اسمبلی سیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بِل کو 18 جولائی کو پیش کیا جائے گا اور اس بات کی امید ہے کہ بل کو منظوری مل جائے۔
حکومت نے نئے میونسپل ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران ریاستی کابینہ کا اجلاس پرگتی بھون میں 17 جولائی کی شام منعقد ہوگا جس میں نئے میونسپل ایکٹ بِل کو منظوری دی جائے گی۔