ETV Bharat / city

تلنگانہ: کووڈ 19 کے 2214 نئے معاملات درج

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 2:26 PM IST

ریاست میں کورونا وائرس مثبت معاملات کی تعداد 1,91,386 ہو گئی ہے۔

covid 19
covid 19

تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے مثبت معاملات میں اضافہ جاری ہے اور ریاست میں 2214 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 1,91,386 ہوگئی ہے۔

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1135 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.56 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.56 فیصد ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 54,443 کوویڈ 19 کے معائنے کئے گئے تاہم 1393 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 30,50,444 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 305 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 190، میڑچل ملکاجگری میں 153، نلگنڈہ میں 140، ورنگل اربن میں 131، کریم نگر ضلع میں 106 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.