موہن بھاگوت نے شہر حیدرآباد کے سب سے اہم مقام چار مینار کے دامن میں واقع بھاگیہ لکشمی مندر پہنچ کر پوجا کی اور گنیش جلوس کا خیر مقدم بھی کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندو برادری کوطاقتور بننا چاہیے اور متحد ہو کر رہنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ گنیش بھگوان کے بتائے ہوئے راستے پر ہی اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے۔
اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی اور پولیس کے بندوبست کیا گیا تھا-
واضح رہے کہ گنیش تہوار اور موہن بھاگوت کی آمد کی وجہ سے کافی تعداد میں لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی اور بچوں کی جانب سے متعدد پروگرام بھی پیش کیے گئے۔
پروگرام میں کسی بھی قسم کی کوئی ہنگامی صورت حال پیدا نہ ہو اس کے لیے سکیوریٹی کے پختہ اور مکمل انتظامات کیے گئے تھے۔