تلنگانہ کے ورنگل ضلع کی کاکتیہ یونیورسٹی میں میڈیکل کے ایک طالب علم نے ریگنگ کی شکایت کی ہے۔
اس طالب علم نے وزیراعظم مودی، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ، ریاستی وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو، تلنگانہ کے ڈی جی پی،ورنگل کے کمشنر پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا اور اس کالج میں ریگنگ کی شکایت کی۔
اطلاعات کے مطابق اس طالب علم نے ان تمام اہم شخصیات سے خواہش کی ہے کہ ان کو ریاگنگ سے بچایاجائے۔
بتایاجاتا ہے کہ چند دن پہلے کالج کے میڈیکل سال سوم کے طلبا نے کالج کے نیومینس ہاسٹل 1میں فریشرس پارٹی کا اہتمام کیا اور اس میں سال چہارم کے طلبا کومدعو کیا۔
مزید پڑھیں:
بتایاجاتا ہے کہ حالت نشہ میں سال چہارم کے سینئر طلبا نے اپنے جونیرس کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔ایک جونیر طالب علم نے ٹوئیٹر کے ذریعہ اس واقعہ کو وزیراعظم کے ساتھ ساتھ دیگر کے علم میں لایااور ان سے درخواست کی کہ وہ ان کو ریگنگ سے بچائیں۔
اس اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی۔
یو این آئی