حیدرآباد کی سی بی آئی، ای ڈی کورٹ میں جگن نے آج حاضری دی۔ وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد جگن پہلی بار عدالت میں حاضر ہوئے ہیں۔دوپہر دو بجے تک جگن موہن ریڈی کے عدالت میں رہنے کا امکان ہے۔
قبل ازیں جگن موہن ریڈی نے عدالت سے شخصی حاضری سے استثنی کی اپیل کرتے ہوئے کہا چونکہ وہ ایک ذمہ دار عہدہ پر فائز ہیں اور ریاست سے متعلقہ ترقیاتی امور کو انجام دینے میں مصروف ہیں اس لیے انھیں شخصی حاضری سے چھوٹ دی جائے مگر عدالت نے ان کی اپیل کو خارج کردیا۔