ETV Bharat / city

زخمی تلگو ہیرو سائی دھرم تیج حادثہ کے شکار، مسلم نوجوانوں نے مدد کی - تلنگانہ ای ٹی وی بھارت خبر

شہر حیدرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی تلگو فلم اداکار سائی دھرم تیج کی مدد سب سے پہلے فرحان نامی نوجوان اوراس کے ساتھی آصف نے کی۔

سائی دھرم تیج
سائی دھرم تیج
author img

By

Published : Sep 12, 2021, 2:31 PM IST

شہر حیدرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے تلگو فلم اداکار سائی دھرم تیج کی مدد سب سے پہلے فرحان نامی نوجوان اور اس کے ساتھی آصف نے کی۔

دو روز قبل شہر کے کیبل برج کے قریب اسپورٹس بائیک سے گرنے کے نتیجہ میں فلم اداکار شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس سڑک سے فرحان نام کا نوجوان اپنے ساتھی آصف کے ساتھ گزر رہا تھا۔

فرحان اور اس کا ساتھی آصف وہیں رک گئے۔ فرحان نے حادثہ کے بعد فوری پولیس کنٹرول روم کو فون پر اطلاع دی اور ایمبولینس کو بھی طلب کیا۔ اتنا ہی نہیں وہ اسپتال تک بھی فلم اداکار کے ساتھ پہنچا۔

فرحان کا تعلق شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ ایلا ریڈی گوڑہ سے بتایا گیا ہے جو نظام پیٹ کے شاپنگ مال کی پارکنگ میں کام کرتا ہے۔

ان نوجوانوں کی انسانی ہمدردی کی وجہ سے فلم اداکار کو فوری اسپتال منتقل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

نوجوان نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کی گاڑی کی رفتار زیادہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ کے مقام پر مٹی بھی تھی اور گاڑی پھسل گئی تھی۔ اداکار ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔

نوجوان نے کہا کہ انہوں نے دیگر تین نوجوانوں کے ساتھ مل کر اداکار کو اٹھانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:تیلگو اداکار سائی دھرم تیج سڑک حادثے میں شدید زخمی

انہوں نے کہاکہ اداکار کو حادثہ کے مقام سے ہٹا کر دوسری جگہ لے جایا گیا اور ان کے دوست آصف نے اداکار کو پانی پلانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں ایمبولنس کو فون کرتے ہوئے طلب کیا گیا۔ ان کے والیٹ میں دیکھا گیا کہ آیا ان کے پاس کوئی سل فون ہے۔ فون لاک تھا۔ بعد ازاں وہ اور ان کے دوست آصف نے ایمبولنس میں اداکار کو ڈال کر اسپتال منتقل کرنے میں مدد دی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.