تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی ایک خاتون نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے اپیل کی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں پھنسی ہوئی ان کی بیٹی کو بھارت واپس لانے میں ان کی مدد کریں۔
سلطانہ بیگم نے کہا کہ ''لاک ڈاؤن کے دوران میری بیٹی زرینہ بیگم کام کی تلاش میں تھی۔ ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے یہاں کوئی کام نہیں مل سکا۔ پھر دو ایجنٹ حامد اور آفرین نے بتایا کہ شارجہ میں میں ایک کام ہے۔ اسے یہ وعدہ کر کے وہاں لے جایا گیا کہ اسے صرف ایک کنبے کے لئے کام کرنا ہے لیکن اب وہ چار کنبوں کے لئے کام کرنے پر مجبور ہے۔ تین ماہ گزر چکے ہیں اور اسے وہاں بہت ساری پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے''۔
گیارہ سالہ بچے کی ماں
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی 11 سالہ بچے کی ماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے ایجنٹ حامد اور آفرین سے اپنی بیٹی کو واپس لانے کی درخواست کی تو انہوں نے اسے بھارت واپس لانے کے لئے 1.20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ سلطانہ نے کہا کہ میں اتنی بڑی رقم کہا سے جمع کر سکتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ "میں حکومت ہند سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری بیٹی زرینہ کو بھارت واپس لائے۔"