تیلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی شاہ عنایت گنج پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بیگم بازار کے ایک گودام پر چھاپہ ماری کر 26 لاکھ روپئے کی منشیات کو ضبط کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مہینوں سے غیر قانونی طور پر یہاں سے گٹکے کا کاروبار کیا جا رہا تھا، جسے آج پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔ اس دوران پولیس نے منشیات میں ملوث سید یوسف کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔