ETV Bharat / city

MLA P Janardhan Reddy Dies: متحدہ آندھراپردیش کے سابق رکن اسمبلی پی جناردھن ریڈی چل بسے - etv bharat urdu news

سماجی جہد کارو متحدہ آندھراپردیش کے سابق رکن اسمبلی پی جناردھن ریڈی مختصر علالت کے بعد چل بسے۔ان کی عمر87 برس تھی۔ MLA P Janardhan Reddy Dies

MLA P Janardhan Reddy Dies
متحدہ آندھراپردیش کے سابق رکن اسمبلی پی جناردھن ریڈی چل بسے
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 2:27 PM IST

سابق رکن اسمبلی پی جناردھن ریڈی کا تعلق کریم نگر ضلع کے پوتی ریڈی پاڈوپلی گاوں سے تھا۔انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے کی تکمیل کی تھی۔انہوں نے اندراگاندھی کی جانب سے نافذ کردہ ایمرجنسی کے خلاف بنائی گئی جئے پرکاش نارائن کی لوک سنگھرش سمیتی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ایمرجنسی کے خلاف ستیہ گرہ کرنے پر ان کو مشیرآباد کی جیل میں ایک سال تک محروس رکھا گیا تھا۔ MLA P Janardhan Reddy Dies

انہوں نے 1977 میں ہنمکنڈہ پارلیمانی حلقہ سے پی سابق وزیراعظم نرسمہا راو کے خلاف انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم اس میں ان کو شکست ہوئی تھی۔وہ 1972 اور 1978 میں حلقہ اسمبلی کملاپور سے منتخب ہوئے تھے۔ ان کی عمر87 برس تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.