تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں مزید تین تا چار ڈگری کی گراوٹ کا امکان ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق 13 اور 14 نومبر کو مشرقی ہواؤں کے ذریعہ پوری ریاست کو زد میں لئے جانے کا امکان ہے۔ اس دوران سنگاریڈی ضلع کے بی ایچ ای ایل میں درجہ حرارت 7.1 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع نے کہا کہ دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں دیوالی کے بعد درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے۔
سردی سے بچنے کیلئے لوگ گرم لحاف اور گرم کپڑوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی کے سبب سڑک پر سونے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔