'جی او' نمبر 15 کے ذریعے محکمہ ریوینیو، محکمۂ رجسٹریشن، ضلع کلکٹرز اور تحصیلداروں کے علاوہ چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن کو وقف اراضیات کے تحفظ کا پابند بنایا گیا ہے۔ اس 'جی او' کے مطابق وقف رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے سیکشن 22A کے تحت وقف اراضیات کا تحفظ ممکن ہوگا۔
حالیہ منعقدہ مانسون اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ نے وقف اراضیات کے تحفظ اور اس پر کئے گئے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں آج انہوں نے 'جی او' جاری کرتے ہوئے وقف اراضیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں:
کےٹی آر نے ایمبولینس کو جھنڈی دکھائی
تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم نے اس 'جی او' کو وقف اراضیات کے تحفظ کے لیے حکومت کا مستحکم اقدام قرار دیا اور کہا کہ' اس کے ذریعے وقف اراضیات پر موجود ناجائز قبضوں کو ہٹاتے ہوئے وقف کی تحویل میں لینے میں معاون ثابت ہوگا'۔