پتنجلی یوگ پیٹھ کے دعوے کے خلاف اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں آج مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس رمیش رنگناتھن اور جسٹس رمیش چندر کھولبے کی ڈبل بنچ میں اس معاملے میں آن لائن سماعت میں وکیل منی کمار نے خود پیروی کی اور بتایا کہ عدالت نے معاملے کو سننے کے بعد مرکزی حکومت، آیوش کی وزارت اور آئی سی ایم آر کو وکلا کے ذریعہ نوٹس جاری کیا ہے اور سماعت کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی ہے۔
عرضی گزار کی جانب سے کہا گیا کہ ہریدوار واقع پنتجلی یوگ پیٹھ کی طرف سے گزشتہ 24 جون کو کورونا وبا کی روک تھام کے لئے 'کورونل' نامی ایک دوا ایجاد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنتجلی آیوروید لمیٹڈ کی طرف سے کورونا کی جس دوائی کو بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ غلط ہے۔ ریاستی حکومت کے محکمہ آیوش کی طرف سے دوائی بنانے کے لئے کوئی لائیسنس حاصل نہیں کیا گیا ہے، اور نہ ہی اس کے لئے مرکزی حکومت کی آیوش وزارت کی اجازت لی گئی ہے۔