ETV Bharat / city

کوئلے کی گیس کی وجہ سے ہماچل میں دو نوجوانوں کی موت - ڈھال پور

کلو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈھال پور میں سردی سے بچنے کے لئے کمرے میں آگ جلائی گئی، کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر نہ نکلنے سے دو نوجوانوں کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔

کوئلے کی گیس کی وجہ سے کلو میں دو نوجوانوں کی موت

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 3:36 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع کُلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کُلو کے ڈھال پور میں دو نوجوانوں نے سردی سے بچنے کے لئے کمرے کے اندر کوئلے کا چولہا جلایا۔ چمنی کی گیس باہر نہ نکلنے کی وجہ سے دونوں کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔ یہ دونوں متوفی دو دن سے کمرے میں ہی بند تھے۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کُلو ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ گوراؤ سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔

ایس پی کلو گوراؤ سنگھ نے بتایا کہ جس کمرے میں دونوں کی موت ہوئی تھی اسے اندر سے بند کردیا گیا تھا اور پولیس کھڑکی کے ذریعے سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے لاشوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوئی۔ ایس پی نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.